شاہد آفریدی کا طارق عزیز کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے معروف اینکر و کمپیئر طارق عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ کا ایک عہد اختتام پذیر ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

طارق عزیز کے انتقال پر پاکستان کے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی طرح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا۔

انہوں نے لکھا کہ طارق عزیز صاحب اب ہم میں نہیں رہے، پاکستانی ٹی وی کی تاریخ کا ایک عہد آج اختتام پذیر ہوا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ طارق عزیز کا منفرد انداز ’دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں کو سلام‘ بے حد یاد کیا جائے گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے