موت کے 10ماہ بعد باپ کا بیٹی کو پیغام

فلپائن میں باپ کی موت کے 10ماہ بعد ملنے والے پیغام نے بیٹی کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔

ایلیسا مینڈوزا کو اپنے والد کی طرف سے ایک شیڈول ای میل موصول ہوئی جبکہ اس کے والد 10ماہ قبل گردوں کی بیماری کی وجہ سے انتقال کرچکے تھے۔

ای میل میں لکھا تھا کہ ہماری شادی کی سالگرہ کے دن اپنی والدہ کو اپنی پسند کے کسی ریسٹورنٹ میں لے جانا یا کھانا آرڈر دے کر گھر منگوا لینا اور پھول والے سے پھول لے آنا اسے میں نے ایڈوانس ادائیگی کردی تھی۔

ایلیسا نے اپنی ماں کو ان ہدایات کے بارے میں بتایا تو وہ دکھی ہونے کے باوجود خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئیں