واسع چوہدری نے کورونا کو شکست دیدی

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان واسع چوہدری کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر واسع چوہدری نے مداحوں اور دوستوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئےلکھا کہ ’الحمداللّہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے
واسع چوہدری نے اپنے چاہنے والوں کے دُعائیہ پیغامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سب کی دُعاؤں، پیغامات اور نیک خواہشات کا تہہ دل سے شُکر گزار ہوں۔‘

اداکار و میزبان کی صحتیابی کے بعد اُن کے چاہنے والے اُن کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 8 جون کو واسع چوہدری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا
واسع چوہدری نے بتایا تھا کہ انہیں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں، اہلخانہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا تھا سب کے نتائج منفی آئے۔

واسع چوہدری کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے دیگر نامور فنکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں روبینہ اشرف، نوید رضا، ندا یاسر، یاسر نواز ، ابرارالحق اور شفاعت علی شامل ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 760 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 975 تک جا پہنچی ہے