طارق عزیز کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں: ماہرہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے طارق عزیز کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق عزیز کی پاکستان کیلئے کی گئی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنا تعزیتی پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے طارق عزیز کی پی ٹی وی نشریات کا اغاز کرنے کی ویڈیو بھی شئیر کی۔

انہوں نے لکھا کہ لیجنڈ طارق عزیز نے طویل عرصے تک پاکستان کی خدمت کی جس کے ہم سب مقروض ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ طارق عزیز کی وفات کے ساتھ ہی فن کی دنیا کا ایک عہد اختتام پذیر ہوا ہے۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اداکارہ نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین سمیت پورے پاکستان میں بسنے والے اُن کے پرستاروں کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان، ٹیلی ویژن، فلم ، صحافت، ادب اور سیاست کاایک نمایاں نام طارق عزیز 84 برس کی عمر میں آج اس دنیا سے رخصت ہوگیا