حسن علی کو لطف اندوز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ میں حیران ہوں حسن علی کو لطف اندوز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باؤلر حسن علی کی گزشتہ برس دورہ انگلینڈ کے دوران بنائی گئی ڈانس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ میں قواعد کے مطابق متنازعہ چیزوں پر بیان بازی نہیں کرتا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ میں حیران ہوں حسن علی کو لطف اندوز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حسن علی بے پناہ ٹیلنٹ کے حامل کرکٹر ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ حسن علی ایک اچھے کرکٹر ہیں ، پاکستان کو ان کا خیال رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ حسن علی کی گزشتہ برس دورہ انگلینڈ کے دوران بنائی گئی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کی ویڈیو بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہے
اس حوالے سے حسن علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دورہ انگلینڈ کے دوران وہ شاہین آفریدی اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ گھومنے کے لیے نکلے تھے تو ساتھیوں نے یہ ویڈیو بنائی تھی ۔

فاسٹ باؤلر حسن علی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 20 سیکنڈ کی ویڈیو میں انہیں سڑک کنارے بیٹھے ایک شخص کی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے