سمیع اللہ کا ہاکی کھلاڑیوں کو آن لائن لیکچر

فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آن لائن لیکچر دیا۔

لاہور میں اولمپئین سمیع اللہ کے لیکچر میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور مینجمنٹ کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔ سمیع اللہ نے کھلاڑیوں کو موجودہ حالات میں متحرک رہنے کے گُر بتائے۔

سمیع اللہ نے کھلاڑیوں کو دماغی طور پر مضبوط بننے کے لیے مشورے دیئے اور کہا کہ فٹنس پر دھیان دیں، ٹیم میں جگہ مستقل بنانے پر فوکس ہونا چاہیے۔

اس حوالے سے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ لیجنڈری سمیع اللہ کا لیکچر کھلاڑیوں کے لیے مفید ثابت ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مایہ ناز کھلاڑیوں کے آن لائن لیکچرز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔