آم، جامن، لیچی اور فالسہ آڑو ۔ وغیرہ کا موسم اس وقت اپنے عروج پر ہے

آم، جامن، لیچی اور فالسہ آڑو ۔ وغیرہ کا موسم اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ براہ کرم پھل کھانے کے بعد ان پھلوں کے بیج اور گھٹلیاں کوڑے میں مت پھینکیں، بلکہ ان کو اپنی گاڑی وغیرہ میں رکھ لیں اور جب بھی کسی ایسی جگہ سے آپ کا گزر ہو،


جہاں پر درخت وغیرہ نہ ہوں، ان بیجوں اور گھٹلیوں کو وہاں پھینک دیں، یا ہائی ویز کی ساتھ ساتھ والی جگہوں پر پھینک دیں۔ چند دنوں کے بعد برسات کا موسم اپنا رنگ دکھائے گا اور آپ کے پھینکے ہوئے ان بیجوں میں سے زیادہ تر اُگ آئیں گے اور اللہ کے فضل سے درخت بھی بن جائیں گے۔ درخت نہ صرف صدقہ جاریہ ہیں بلکہ اس وقت پاکستان اوردنیا کی سب سے بڑی ضرورت ہیں، ہمارا یہ چھوٹا سا عمل پاکستان کو ایک گرین پاکستان بنانے کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا۔