بھارت کورونا کا گڑھ بن گیا ،ایک دن میں 2 ہزار سے زائداموات

متاثرہ ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے ، بھارتی وزارت صحت اور خاندانی بہبودکے مطابق بھارت میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 354065 ہوچکی ہے ، جبکہ اب تک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ 2003 کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 12000 کے قریب ہوگئی ہے ۔ بھارت کی مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے خوفناک وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئےمزیدمیڈیکل عملے اور بستروں کی دستیابی پر زور دیا ہے جبکہ بھارت بھر میں مرحلہ وار لاک ڈاؤن کا خاتمہ بھی جاری ہے ۔
دوسری جانب دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس کی د دنیا بھرمیں مہلک وبا سے 4 لاکھ 46 ہزار135 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد82لاکھ 64 ہزار399 سے زائد ہوچکی ہے ۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا سے امریکا میں اموات کی مجموعی تعدادایک لاکھ 19ہزار132ہوگئی ۔ امریکا میں مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 8ہزار400 ہے۔ برازیل کورونا سے ہلاکتوں میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں 928,834 کیسز رپورٹ جبکہ 45ہزارسے زائد افراد افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ روس میں 7 ہزارسے زائد افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد5 لاکھ 45ہزارسے زائد ہے۔ اٹلی میں کورونا سے 34 ہزارسے زائد افرادہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد2 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
اسپین میں27 ہزار136افرادموت کےمنہ میں چلےگئے۔ اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہے۔ فرانس میں کورونا سے 29ہزارسے زائد اموات اور مریضوں کی تعداد1 لاکھ 57 ہزارسے زائد ہے۔ برطانیہ میں اموات کی مجموعی تعداد 41 ہزارسے زائد افرادہلاک اور2 لاکھ 98 ہزارسے زائدافراد متاثرہیں۔ پیرو میں 7,056افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ ایران میں 9ہزار سے زائدافرا د ہلاک جبکہ 192,439کیسز رپورٹ ہوئے ۔
بیلجیم میں 60,155کیسز رپورٹ جبکہ اموات کی تعداد 9,663، جرمنی میں ہلاکتوں کی تعداد 8910 جبکہ 188382 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ میکسیکو میں 18310 افراد لقمہ اجل بن چکےہیں ۔ ترکی میں 4 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 81 ہزارسے تجاوز کرگئی ۔دنیا بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 43 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے

Courtesy gnn urdu