چین کا جواب بھارت کیلئے بڑا دھچکہ

انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چین بھارت کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی پرچین کے جواب سے بھارت کے فاشسٹ ایڈونچرازم کوبڑا دھچکہ لگا ہے، جھڑپ میں بیس بھارتی فوجی مارے گئے۔یاد رہے لداخ کےعلاقے گلوان میں بھارتی سورماؤں نے چینی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں کرنل سمیت بیس بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ تعدد بھارتی فوجی زخمی ہوئے جن میں چاربھارتی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

چین کا کہنا تھا لداخ میں سرحدی صورتحال کا ذمہ داربھارت ہے، بھارتی فوجیوں نے حملہ کیا اورچینی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی، بھارت اپنے فوجیوں کوبازرکھے اورایسا اقدام نہ کرے جس سے کشیدگی بڑھے

Courtesy Ary News