زندگی میں 2 بار خودکشی کا ارادہ کیا، معروف پاکستانی اداکارہ کا اعتراف

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنی زندگی کے تلخ لمحات سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے والدہ کے انتقال کے بعد 2 بار خودکشی کرنے کا ارادہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ والدہ کے انتقال کے بعد ناامید ہوگئی تھیں، کسی سے بات کرنے سے قاصر تھیں اور سب کچھ ان کے لیے بے معنی تھا۔

نازش جہانگیر نے بتایا کہ وہ دس برس سے ڈپریشن میں مبتلا تھیں اور پھر اپنے لیے خود سے کھڑی ہوئیں اور ان لوگوں کو توجہ کا مرکز بنایا جن کے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش آچکے تھے جس کے بعد مایوسیوں کا پتا لگا اور پھر مجھے اس بیماری سے نکلنے میں بہت زیادہ مدد ملی
اداکارہ نے کہا کہ میں سب کے لیے دعا کرتی ہوں اتنے مضبوط ہوں کہ بیماری کے بارے میں بات کریں اور اس سے لڑیں، آپ کی زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہے جب آپ کسی سے بات کرنا مناسب نہیں سمجھتے، آپ کسی کی بات بھی سننا نہیں چاہتے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو اپنے دل کی بات کرنا ہوتی ہے اور اپنے اندر رہنے والی افسردگی کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔

نازش جہانگیر نے کہا کہ آپ اپنی زندگی میں مثبت چیزیں تلاش کریں اور منفی چیزوں کو نکال باہر کریں، سب کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں، لوگ زندگی کو جس طرح‌ گزارنا چاہتے ہیں‌ انہیں‌ گزارنے دیں اور ہر ایک بارے میں اندازے نہ لگائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2015 میں کیا تھا