سوئٹزر لینڈ کا منفرد اوپن ایئر ہوٹل لوگوں کی توجہ کا مرکز

سوئٹزرلینڈ میں ایسا انوکھاہوٹل موجود ہے جہاں نہ کوئی دیوار ہے اور نہ ہی چھت، سوئٹزرلینڈ کے پہاڑوں پر قائم کیا گیا یہ ہوٹل اوپن ایئر ہے ۔

اس ہوٹل میں روشنی کیلئے صرف دو لیمپ اور سونے کیلئے ایک بیڈ ہے۔
اس منفرد ہوٹل میں قیام کیلئے آنیوالوں کو کھانے کیلئے سینڈوچ جبکہ صبح ناشتے کیلئے کافی فراہم کی جاتی ہے۔

خراب موسم کے باعث ہوٹل میں قیام کی خواہش رکھنے والے افراد کی بکنگ عین وقت پر کینسل بھی کر دی جاتی ہے جبکہ یہاں ایک رات قیام کا کرایہ تقریباً305ڈالر ہے۔

ہوٹل بنانے والے دو آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں یہ آؤٹ ڈور ہوٹل کا آئیڈیا بہترین کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا