ڈاکٹر اعجاز احمد ز بیدی کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر ریذیڈنٹ میڈیکل آفیسرو ایڈمسٹریٹر ڈاکٹر اعجاز احمد زبیدی کو 20ویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر رتھ فاﺅ سول اسپتال کرچی کے شعبہ ریڈیالوجی کے انچارج ڈاکٹر اعجاز احمد زبیدی کو وزارت صحت حکومت سندھ کی جانب سے 20ویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی،ڈاکٹر اعجاز احمد گزشتہ کئی سال شعبہ ریڈیالوجی کے انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان کی بے مثال اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے بدولت شعبہ ریڈیالوجی مریضوں کو شاندار خدمات فراہم کررہا ہے۔ڈاکٹر اعجاز کی گریڈ 20میں ترقی سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ان کی ترقی سے شعبہ مزید بہتری کی طرف گامزن ہوگا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر اعجاز احمد زبیدی نے بطور انچارج ریڈیالوجی،شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر مریضوں کے لئے آسانیاں پیدا کیں‘ ڈاکٹر اعجاز احمد زبیدی کا شمار سول اسپتال کے ان سینئرز ڈاکٹر میں ہوتا ہے جن کی مثالی خدمات سے قومی سطح پر سول اسپتال کی کارکردگی کو سراہا جاتا ہے۔ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور ریڈیالوجی شعبے میں مثالی نظم و ضبط ڈاکٹر اعجاز زبیدی کا خاصا ہے جس کی بناءپر انہیں اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی۔ ڈاکٹر اعجاز زبیدی کی پیشہ وارانہ خدمات کو نہ صرف سرکاری بلکہ عوامی سطح پر بھی سراہا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں