کینیڈا: برف کے اولوں نے لوگوں کو حیران کردیا

کینیڈا کے صوبے البرٹا کے شہر کیلگری میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش اور پھر شدید ژالہ باری ہوئی اور لوگ آسمان سے گرتی ڈھیروں برف دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ٹینس بال سائز کے برف کے اولوں کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بارشوں کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جس کے باعث کئی گاڑیاں ڈوب گئیں
طوفانی ہواؤں اور برف کے اولوں کے سبب عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی