جنید خان کا مہدی حسن کو ‘زندگی میں تو سبھی‘ گا کر خراج عقیدت

پاکستان کے معروف اداکار اور روک بینڈ ’کال‘ کے مرکزی گلوکار جنید خان نے خوبصورت انداز میں مشہور غزل ’زندگی میں تو سبھی‘ گا کر لیجنڈ غزل گائیک مہدح حسن کو خراج عقیدت پیش کیا
اپنی دل میں اتر جانے والی مسحورکن آواز اور متحرک موسیقی سے پہچانے جانیوالے جنید خان شہنشاہ غزل مہدی حسن کا بے حد احترام کرتے ہیں اور انہوں نے لیجنڈ غزل گائیک کی 91ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی مشہور غزل ’زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں ‘ کو اپنے مخصوص انداز اور خوبصور ت راگ میں گا کر ایسا ماحول پیدا کیا ہے، جیسا کہ لیجنڈ غزل سنگر کی گائیکی سے محسوس ہوتا ہے
یاد رہے کہ پاکستان میں عصر حاضر کی موسیقی میں جنید خان کا ایک بڑا حصہ ہے، ہمہ جہت شخصیت ہونے کے ناطے معروف اداکار گاہے بگاہے ناصرف اداکاری بلکہ گلوکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

معروف روک بینڈ ’کال‘ کے مرکزی گلوکار جنید خان اب تک کمرشل بنیادوں پر اپنے دو البم ’جلاوطن‘ اور ’دھوم‘ کامیابی سے ریلیز کرچکے ہیں