قومی کرکٹرز کے20 جون کو کورونا ٹیسٹ ہونگے

قومی کرکٹرز کی انگلینڈ روانگی سے قبل دو مرتبہ کورونا ٹیسٹنگ ہوگی، پہلے مرحلے میں 20 جون کو کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کی پہلی کورونا ٹیسٹنگ اپنے اپنے شہروں میں ہو گی، جس کے بعد انگلینڈ روانگی سے قبل دو مرتبہ کورونا ٹیسٹنگ پھر ہوگی۔

‏ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا شعبہ میڈیکل ٹیسٹنگ کے انتطامات کر رہا ہے،‏ پہلے مرحلے میں 20 جون کو کورونا ٹیسٹ ہوں گے جبکہ دوسرے ٹیسٹ کا انحصار انگلینڈ روانگی کے شیڈول پر ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ روانگی سے قبل کرکٹرز اور مینجمنٹ اراکین مقامی ہوٹل میں قیام کریں گے،فائیو اسٹار ہوٹل کے ایک فلور پر بائیو سیکیور انتظامات کیے جائیں گے۔

‏بائیو سیکیور انتظامات کے لیے پی سی بی کی ہوٹل انتظامیہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے، ‏ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کمرے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل میں انتطامات کیے جا رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے اسکواڈ میں 29 کرکٹرز اور 14 آفیشلز شامل ہیں۔ وقار یونس اور کلف ڈیکن آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقا سے انگلینڈ پہنچیں گے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم یکم جولائی کو خصوصی طیارے سے انگلینڈ روانہ ہو سکتی ہے۔