فہیم اشرف آبائی شہر میں گراؤنڈ کی عدم دسیتابی پر پریشانی

قومی کرکٹر فہیم اشرف اپنے آبائی شہر میں گراؤنڈ دسیتاب نہ ہونے سے پریشانی میں مبتلا ہیں، جس کی شکایت لے کر وہ صوبائی وزیرِ کھیل کے پاس پہنچ گئے۔

قومی کرکٹر فہیم اشرف نے صوبائی وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی سے ملاقات کی ہے۔

فہیم اشرف نے کہا کہ ملاقات میں پھول نگر میں گراؤنڈ کے مسائل پر بات چیت ہوئی، صوبائی وزیر کھیل نے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے، امید ہے جلد ہی گراؤنڈ اس معیار پر پہنچ جائے گا جہاں پلیئرز کھیل سکیں گے۔

دوسری جانب وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور نے انٹرنیشنل کرکٹر فہیم اشرف کی درخواست پر گراؤنڈ کی حالات زار کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ غفلت کرنے والے افسران کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، گراؤنڈ کو جلد اصل حالت میں بحال کروایا جائے گا۔