رکن سندھ اسمبلی بلال غفار کا پرائیویٹ لیبارٹریوں میں مہنگے کورونا ٹیسٹنگ کے عمل پر برہمی کا اظہار۔

رکن سندھ اسمبلی بلال غفار کا پرائیویٹ لیبارٹریوں میں مہنگے کورونا ٹیسٹنگ کے عمل پر برہمی کا اظہار۔

کراچی کی نامور پرائیویٹ لیبارٹریوں نے کورونا ٹیسٹ کے نام پر عوام کو لوٹنا شروع کردیا ہے،بلال غفار

سرکاری ہسپتالوں کے ٹیسٹنگ کے نتائج سے عوام متمعین نہیں ہیں، بلال غفار

پرائیویٹ مافیا کا 8 سے 10 ہزار تک فیسیں وصول کرنا مڈل کلاس گھرانے کی استطاعت سے باہر ہے، بلال غفار

پرائیویٹ لیبارٹریوں کے مالکان کے خلاف کاروائی کرنے والا کوئی نہیں، بلال غفار

سرکاری ہسپتالوں کے ٹیسٹنگ کے نتائج قابلِ اعتبار ہوتے تو عوام پرائیویٹ لیبارٹریوں کا رخ نہ کرتے، بلال غفار

پرائیویٹ لیبارٹریوں کو لگام ڈالنے کے لیے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن پہ تالے لگے ہیں، بلال غفار

سندھ حکومت کے ماتحت اداروں نے نظام کو مفلوج کردیا ہے، بلال غفار

سندھ حکومت غریب عوام کے ریلیف کی باتیں کرتی ہے دوسری طرف عوام کا نئے نئے طریقوں سے خون چوستی ہے، بلال غفار

سندھ حکومت نے صحت کے نظام کو بدتر سے بدترین کردیا ہے، بلال غفار

منجانب، میڈیا ڈپارٹمنٹ پی ٹی آئی کراچی