کینیڈا میں دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے

کینیڈا کی ریاست اوٹاوا میں دو چھوٹے طیاروں کے بازو آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ چیمپئن سیون جی بی سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

دوسرا طیارہ کیسنا 172 ایم جی آرنپائر کے قریبی ہوائی اڈے پر باحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا، اس طیارے میں 4 افراد موجود تھے، خوش قسمتی سے دونوں طیاروں میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔

اوٹاوا فائر سروسز کے مطابق حادثے کے فوری بعد فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور تباہ شدہ طیارے کے پائلٹ کو بچانے میں مدد کی اور اسے اسپتال منتقل کیا۔

طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے

Courtesy jang news