:کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافے کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں آج رات 12بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا

متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد صوبے بھر کے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے، جس پر آج رات 12بجے سے عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود شہری احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرتے نظر نہیں آتے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرائے ،احتیاطی تدابیر پر عمل سے کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔

کورونا کے زیادہ کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران بیکری، دودھ دہی، سبزی اور گوشت کی دکانیں صبح 9بجے سے شام 7بجے تک جبکہ میڈیکل اسٹور 24گھنٹے کھلے رہیں گے

Courtesy AAj news