وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ بلوچستان کمیٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ بلوچستان کمیٹی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات کی، ملاقات میں 6 نکاتی ایجنڈا اور بلوچستان سے متعلق دیگر امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ حکومتی کمیٹی کے وفد میں کمیٹی سربراہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور ممبر قومی اسمبلی خان محمد جمالی شامل تھے، جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد میں پارٹی کے سرب سردار اختر جان مینگل، سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ اور ممبر قومی اسمبلی ھاشم نوتیزئی شامل تھے۔ ملاقات میں ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات، مستحقین کی امداد کے لیے دیئے گئے وفاقی حکومت کے امدادی پیکچز، بجٹ اجلاس اور دیگر امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ پاکستان تحریکِ انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے وفود نے مشکل کی اس گھڑی میں سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کیلئے مل کر کام کرنے کا عہد کیا

Courtesy Ary News