اسے کہتے ہیں بال بال بچنا۔۔۔۔

سربیا میں سگنل پر کھڑے کارڈرائیور نے اپنی جانب آنے والے ٹائر کو دبوچ لیا۔

آپ نے بال بال بچنے کی کہاوت تو ضروری سنی ہوگی لیکن جناب اس کہاوت کا عملی مظاہرہ سربیا میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک کار ڈرائیور نے بروقت اپنی جانب آنے والے آوارہ ٹائر کو دبوچ کر اپنی کار کو اور خود کو نقصان سے بچا لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی کار نے ٹرن لیا اس کا ٹائر نکل کر اچھلتا ہوا سگنل پر کھڑی ایک کار کی جانب آنے لگا لیکن ڈرائیور نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائر کو گاڑی سے ٹکرانے سے پہلے ہی دبوچ لیا