کورونا سے بچاؤ کی آگاہی کیلئے میوزیم کے مجسموں کااستعمال

ترکی کے شہر انطالیہ کے ٹائے میوزیم میں تمام مجسموں کو ماسک پہنا دیا ہے تاکہ بچوں کو بتایا جا سکے کہ کووڈ 19 سے بچنے کے لیے ماسک کی اہمیت کتنی ضروری ہے
ٹائے میوزیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ احتیاطی تدابیر کو فراموش کر دیں لہذا یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ بڑوں کے ساتھ بچے بھی اسے سنجیدہ لیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کورونا وہ مہلک وائرس ہے جو بچوں کو بھی نہیں چھوڑتا اس لیے بچوں میں شعور پیدا کرنا انتہائی اہم ہے