سجل علی کا سوشانت سنگھ کی موت پر اظہار افسوس

پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ کے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت پر صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی ٹی وی ڈرامہ سیریز الف کی اداکارہ نے انسٹاگرام پر آنجہانی بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ اپنے افسوس کے اظہار کے لیے ڈیجیٹل ایمیج آئیکون کا استعمال بھی کیا
پی کے، شدھ دیسی رومانس، چھچھورے اور ایسی ہی متعدد فلموں سے بہت کم عرصے میں شہرت حاصل کرنے والے 34سالہ سوشانت کی لاش گزشتہ روز انکی ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ کے کمرے میں نصب چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی حالت میں ملی۔

انکی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ انھوں نے خودکشی کی۔ چند بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت سنگھ گزشتہ چھ ماہ سے ڈپریشن سے نبردآزما تھے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کی اس برس نومبر میں شادی طے تھی