دنیا کے سب سے گھنے بال والے ماڈل سے ملیے

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے بینی ہارلیم نہ صرف ایک کامیاب انسٹاگرام انفلوئنسر ہیں بلکہ انہوں نے دنیا کے سب سے بڑے اور گھنے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

بینی ہارلیم کو 2016 میں مقبولیت ملی جب ان کے بالوں کا انوکھا اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، نا صرف ان کے خود کے بال ایسے ہیں بلکہ ان کی بیٹی کا بھی ہیئر اسٹائل ان ہی کی طرح ہے۔

بالوں کا خیال رکھنےکے حوالے سے بینی ہارلیم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بالوں کے لیے گھر کا بنا خاص شیمپو ہی استعمال کرتے ہیں جسے وہ قدرتی اشیا سے بناتے ہیں
نہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بالوں کو ایک پودے کی طرح سمجھتے ہیں جس طرح پودے کو بڑے ہونے کے لیے قدرتی غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے بالکل اسی طرح جسم اور روح کو بھی اس کی ضرورت ہوتی ہے