شعیب ملک کا صبیحہ خانم کو خراج عقیدت

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے گزشتہ روز دار ِ فانی سے کوچ کرنے جانے والی پاکستانی فلم اسٹار صبیحہ خانم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صبیحہ خانم کا نام سلور اسکرین کی خاتون اول کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے صبیحہ خانم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر شیئر کی
انہوں نے صبیحہ خانم کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم صبیحہ خانم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے ابتدائی دور کی مشہور اداکارہ اور پاکستان کے صف اول کے ہیرو سنتوش کمار مرحوم کی اہلیہ صبیحہ خانم کا امریکا میں گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا
اداکارہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں، صبیحہ خانم 16 اکتوبر 1935 کو گجرات میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 50 اور 60 کی دہائی میں پاکستانی سنیما پر راج کیا۔

صبیحہ خانم نے کنیز، مکھڑا، انوکھا، تہذیب اور دیگر فلموں میں اداکاری کی۔ انہیں بہترین اداکاری پر تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا