ماہرہ خان کی اپنے چاہنے والوں کو نصیحت

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صف اول اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے چاہنے والوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ’آپ کے دل میں کسی شخص کے لیے جو بھی ہو آپ وہ سب باتیں اُس کے منہ پر بول دیں اور خود کو ایماندار کہیں کیا یہ ٹھیک ہے؟ یا آپ اِس عمل کو’Cool‘ سمجھتے ہیں؟
ماہرہ خان نے لکھا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ یہ ایمانداری نہیں ہے بلکہ بے حسی ہے جو آپ کسی دوسرے شخص کو نیچا دکھانے کے لیے کرتے ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’براہ کرام ہر ایک کے ساتھ مہربانی سے پیش آئیں، ہر ایک کے ساتھ اچھا سلوک کریں، اِسی میں سب کی بھلائی ہے۔‘

ماہرہ خان کے اِس خصوصی پیغام کو اُن کے چاہنے والوں کی طرف سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اس پر تبصرے بھی کرتے نظر آرہے ہیں
یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرہ خان نے ڈیزائنر ایچ ایس وائے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی زندگی کے خاص شخص ’سلیم کریم‘ کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کو بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ مجھے میری کسی نیکی کے بدلے ملے ہیں
ماہرہ خان نے کہا تھا کہ ’میں جب بھی سلیم کریم کی طرف دیکھتی ہوں تو میرے ذہن میں آتا ہے کہ میں نے زندگی میں کوئی نہ کوئی تو ایسا نیک کام ضرور کیا ہے کہ جس کے بدلے اللّہ نے مجھے اس شخص سے نوازا ہے۔‘