سابق رکن قومی اسمبلی دوست محمد فیضی کرونا کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

قومی اسمبلی کے سابق رکن اور مشہور سیاستدان دوست محمد فیضی کرونا کا شکار ہونے کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے ۔وہ ایک شریف انسان اور اچھے مقرر اور اعلی اخلاقی روایات رکھنے والے سیاستدان تھے ۔ان کے انتقال پر سیاست دانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے ۔وہ انیس سو نوے کی دہائی میں کراچی سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے