وزیراعظم عمران خان کا مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے بڑا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں گورنر ، وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزرا نے شرکت کی جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں کورونا کے حوالے سے مختلف اقدامات اور 2 ہفتےکے لاک ڈاؤن کی تجویز کا جائزہ لیا گیا جبکہ اربن ڈویلپمنٹ کی کورونا سے متاثرہ علاقوں کی جیو ٹیگنگ بریفنگ دی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا۔

لاہور میں بڑھتے کیسز پر وزیر اعظم نے اظہار تشویش کیا اور فیصلہ کیا کہ لاہور سمیت کسی بھی ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی شہروں کو ٹاؤن کی سطح پر لاک ڈاؤن کیا جائے گا، لاہور میں بھی صرف ریڈ زون بنائے گئے ، صرف علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا

Courtesy Ary News