محمد جمیل ۔ایک اچھے وکیل۔ایک بہترین دوست

پاکستان کی وکلا برادری محمد جمیل ایڈووکیٹ کو ایک اچھا وکیل اور بہترین دوست قرار دیتی ہے ۔سادہ طبیعت والے محمد جمیل ایک ہم درد اور مخلص انسان ہیں وکالت بھی عبادت سمجھ کر کرتے ہیں کتنے ہی پریشان حال اور دکھی لوگوں کی وکالت کرکے

ان کی دعائیں حاصل کر چکے ہیں پاکستان میں لوگوں کو انصاف دلانا کبھی بھی آسان کام نہیں رہا عدالتوں میں مقدمات کا بے حد دباؤ ہونے کی وجہ سے مقدمات کے فیصلوں میں کافی وقت لگتا ہے عام سائلین کے لیے عدالتوں میں

اتنے چکر لگانا اور انصاف حاصل کرنا ایک انتہائی مشکل کام سمجھا جاتا ہے گو کہ ہر دور میں عدلیہ نے سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کرنے کا اعلان کیا اور عملی طور پر معاملات کو بہتر بھی بنایا ہے

لیکن اس کے باوجود عام سائلین کے لیے انصاف کا حصول آج بھی ایک صبر آزما کام ہے محمد جمیل جیسے وکیل لوگوں کی مدد رہنمائی کرتے ہیں وہ سندھ ہائی کورٹ میں لیگل کنسلٹنٹ ہیں اور متعدد اہم مقدمات میں نمایاں کامیابی حاصل کرچکے ہیں

وکلاء برادری میں وہ اپنی ذہانت قابلیت اور خوش مزاجی کی بدولت کافی مقبولیت کے حامل ہیں ان کا حلقہ احباب وسیع ہے وہ معاشرے میں انصاف کے بول والے کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل رہے ہیں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں


عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے سیاسی تحریکوں اور وکلاء تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں کراچی بار سے لے کر سندھ ہائی کورٹ بار اور دیگر وکلاء تنظیموں کے انتخابات میں بھی وہ نہایت پرجوش اور سرگرم نظر آتے ہیں ملک میں قانون کی بالادستی اور انصاف کا بول بالا چاہتے ہیں ۔


محمد جمیل ایڈووکیٹ وکالت کے ساتھ ساتھ سماجی بھلائی کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں


اور سیاسی سعود بیدار کرنے اور حقوق کی آگہی کے حوالے سے بھی اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں ان کا تعلق سندھ کے خوبصورت علاقے سانگھڑ سے ہے خود کراچی میں رہائش پذیر ہیں اور کراچی میں ہی وکالت کرتے ہیں

۔عوامی ورکرز پارٹی کے زبردست حامی اور سرگرم رہنما ہیں اور ملک بھر کے محنت کشوں اور مزدوروں کے حقوق کے لئے ہمیشہ جدوجہد میں مصروف رہتے ہیں

یار دوست ان کی مونچھوں کو افسر یہ کہہ کر کمپلیمنٹ دیتے رہتے ہیں کہ
مونچھیں ہوں تو نٹور لال جیسی ۔۔۔۔۔۔۔

سوشل میڈیا پر بھی دوست ان کے با اصول کردار اور شخصیت کی خوبصورتی کی زبردست تعریف کرتے ہیں

ان کے بارے میں لکھا جاتا ہے کہ خوبصورت جادوئی آنکھیں ،ستواں ناک ،گھنے بال ،پرکشش کتابی چہرہ ،مرنجاں مرنج طبیعت ،با اخلاق حسنہ سلوک ،یہ خوبی ان کی شخصیت میں بیان کی جاتی ہیں اور ان کی مثال دی جاتی ہے محمد جمیل لوگوں

کی خوشی غمی میں ضرور شریک ہوتے ہیں مشکل اور پریشانی کی گھڑی میں ان کا حوصلہ بڑھاتے ہیں اور ہاں ضروری موقع پر اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق قانونی رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔
محمد جمیل ایڈووکیٹ۔ زندہ باد
—-
Salik-Majeed-for-jeeveypakistan.com