پنجاب کا 2240 ارب کا بجٹ صوبائی کابینہ سے منظور

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 30 ویں اجلاس میں تمام بجٹ تجاویز منظور کر لی گئیں، کابینہ اجلاس میں پنجاب کے 22 سو 40 ارب کے بجٹ کی منظوری دی گئی، اجلاس میں مالیاتی بل 2020 اور ضمنی بجٹ مالی سال 2019-20 کی بھی منظوری دی گئی۔

بجٹ کا حجم 2200 ارب اور ترقیاتی پروگرام کے لیے 337 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، پرائمری ہیلتھ کو 123 ارب اور اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے لیے 130 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی، اسکول ایجوکیشن کے لیے 323 ارب مختص کیے گئے ہیں، پولیس کو 132 ارب دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

Courtesy ary news