حافظ طارق محمود ۔پاکستان کے کامیاب اور نامور صحافی

حافظ طارق محمود کا شمار پاکستان کے انتہائی کامیاب اور نامور صحافیوں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنی محنت ذہانت اور قابلیت کی بنیاد پر شعبہ صحافت میں مسلسل شاندار کامیابیاں اور خوب نیک نامی حاصل کی


۔آندھی طوفان بارش اور کسی بھی قسم کی موسمی سختی اور حالات ان کے کام کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکے وہ شروع دن سے ہی ایک کمیٹڈ اور پروفیشنل جرنلسٹ کے طور پر سامنے آئے اور اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر مرکوز رکھیں


نیوز ایجنسی پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا میں انہوں نے اپنے کام کی بدولت منفرد اور ممتاز مقام حاصل کیا

پاکستان اور پاکستان کے باہر بھی ان کا نام احترام اور عزت سے لیا جاتا ہے


وہ پاکستانی صحافت کی پہچان بن چکے ہیں جامعہ کراچی سے فارغ التحصیل ہونے والے حافظ طارق محمود پاکستان کے

مختلف ٹی وی چینلز کے اعلیٰ عہدوں پر انتہائی عمدگی سے فرائض انجام دے چکے ہیں وہ نیوز ڈائریکٹر نیوز ون

۔ڈاکٹر نیوز چینل 92 ۔کنٹرولر نیوز نیوز ون ۔ڈائریکٹر نیوز بریکنگ نیوز کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کو منوا چکے ہیں

اور شعبہ صحافت میں اب ان کا نام ایک کامیاب مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے وہ شعبہ صحافت میں آنے والے نوجوانوں

کے لیے مشعل راہ ہیں خود اپنے سینئرز کا انتہائی احترام کرتے ہیں اور جونیئر ز کے ساتھ بڑی شفقت سے پیش آتے ہیں اور ان کی رہنمائی اور مدد کرتے ہیں ذاتی طور پر ایک شریف اور نفیس انسان ہیں دھیمے لہجے میں مدلل اور دو ٹوک گفتگو کرتے ہیں
ملنسار اور خوش مزاج انسان ہیں لوگوں کی خوشی غمی میں شریک ہوتے ہیں لوگوں کا مشکل وقت میں حوصلہ بڑھاتے ہیں اور ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں بے شمار بریکنگ نیوز اور انتہائی اہمیت کے حامل قومی اور بین الاقوامی اسٹوریز پر کام کیا اور بہترین رپورٹنگ اور شاندار کامیابی حاصل کی وہ ایک بہترین ٹیم لیڈر ہیں ہر ان کی سربراہی میں کام کرنے والی میڈیا ٹیم کو کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے ۔
—–
Salik-Majeed-for -jeeveypakistan.com