جج بھی قابل احتساب ہیں۔ خواجہ نوید احمد ایڈوکیٹ

پاکستان کے ممتاز قانون دان اور سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج خواجہ نوید احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے

کہ میرے نزدیک جج بھی قابل احتساب ہیں کیونکہ وہ بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں

اور آئین کے مطابق ہر شخص قابل احتساب ہے انہوں نے قاضی فائز عیسیٰ کے کیس کے حوالے سے سوال پر کہا کہ


یہ معاملہ کیوں کی عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا لیکن میری رائے میں جج بھی قابل احتساب ہیں اور پاکستان میں کوئی بھی شخص احتساب سے مبرا نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ججوں کا ڈبل احتساب ہے

کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ان کا ریفرنس جاتا ہے جہاں انتہائی قابل پانچ سینئر جج معاملے کا جائزہ لے کر فیصلہ کرتے ہیں ۔