شوکت حیات ایڈوکیٹ۔ پاکستان کے ایک ممتاز قانون دان

شوکت حیات ایڈوکیٹ کا شمار پاکستان کے مشہور و معروف وکیلوں میں ہوتا ہے وہ انتہائی تجربہ کار قانون دان ہیں منجھے ہوئے پروفیشنل ہیں کیریئر کا آغاز انہوں نے بھی انتہائی محنت اور اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے ماتحت عدالتوں سے کیا

اور اس کے بعد اعلی عدالتوں میں مشہور اور متعدد اہم مقدمات میں بہترین وکالت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو منوایا آج وہ پاکستان کی وکلاء برادری میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں انہیں منفرد اور ممتاز حیثیت حاصل ہے یہ سب کچھ انہوں نے اپنی محنت ذہانت قابلیت اور خداداد صلاحیتوں کی بدولت حاصل کیا انتہائی شریف اور نفیس انسان ہیں ملنسار ہیں لوگوں کی خوشی غمی میں شریک ہوتے ہیں خوش مزاج انسان ہیں ۔
شوکت حیات ایڈوکیٹ بے شمار رازوں کے امین ہیں لیکن یہ تمام راز ان کے اور ان کے کلائنٹ کے درمیان رہتے ہیں وہ صرف اتنی بات سامنے لاتے ہیں جتنی کیس کی ضرورت ہوتی ہے اور جس سے عدالت میں بیان کرنا ضروری ہوتا ہے ۔وہ اپنے بہترین دلائل کی وجہ سے مشہور ہیں مشکل سے مشکل کیس ہو یا کتنی ہی گھمبیر صورتحال ہو وہ اپنے موکل کے لیے قانون کے دائرے میں رہ کر انصاف کے حصول میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مشہور ہیں ۔قانون کے طالب علموں کے لئے اب وہ ایک استاد کی حیثیت بھی رکھتے ہیں وہ میڈیا کے دوستوں کے ساتھ بھی انتہائی فرینڈلی رہتے ہیں اور میڈیا کے دوستوں میں انہیں زبردست مقبولیت حاصل ہے ۔شوکت حیات ایڈوکیٹ اپنے جونیئر وکلا کی رہنمائی اور تربیت کرنے میں کبھی بخل سے کام نہیں لیتے بلکہ ان کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں اس لئے نوجوان وکلاء میں بھی شوکت حیات ایڈوکیٹ انتہائی پاپولر شخصیت کے مالک ہیں ۔

پاکستان میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی بالادستی کے حوالے سے جتنی تحریکیں چلیں اور جتنے مشکل مراحل آئے ان سب مواقع پر شوکت حیات ایڈوکیٹ ایسی تمام تحریکوں کا سرگرمی سے حصہ رہے اور انہوں نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ۔
کراچی سے پشاور تک جب بھی پاکستان کے بہترین قانون دانوں اور عدلیہ کی آزادی اور قانون کی بالادستی کے لیے زبردست جدوجہد کرنے والے وکلاء اور قانونی دماغوں کا نام لیا جائے گا تو ایسے وکلاء میں شوکت حیات ایڈوکیٹ کا نام سرفہرست ہوگا ۔