پنجاب کی جامعات میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھانا لازمی قرار

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ہدایت پر پنجاب کی تمام جامعات میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں لیکچررز طلبا کو ترجمے کے ساتھ قرآن پڑھائیں گے، قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔اس سلسلے میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے۔
گزشتہ ماہ 27 رمضان المبارک کو گورنر پنجاب کے وژن کے تحت صوبے کی تمام جامعات میں قرآن پاک کی تعلیم ترجمے کیساتھ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ قرآن کلاسز لینے والے طلباء کو فی ہفتہ ایک کریڈٹ آور دیا جائے گا۔ پنجاب کی تمام جامعات کے وائس چانسلرز نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کروائیں گے۔

Courtesy gnn urdu