برطانیہ، فرانس کا عالمی عدالت انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان

امریکی صدر کی جانب سے آئی سی سی اہلکاروں پر پابندیاں لگائے جانے کے برعکس برطانیہ اور فرانس نے عالمی عدالت انصاف کی بھرپور حمایت کااعلان کردیا ہے، فرانس نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا اپنے اقدام کو فوری طورپر واپس لے۔

امریکا کے اتحادی برطانیہ نے واضح کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کو آزادانہ اور پابندیوں کے خوف کے بغیر مجرموں کے بارے میں تحقیقات جاری رکھنی چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا جس کے تحت عالمی عدالت انصاف کے بعض اہلکاروں پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق یہ پابندیاں ایسے اہلکاروں پر لگائی جارہی ہیں جو افغانستان میں مبینہ نسل کشی کے واقعات میں امریکی فوجیوں کے ملوث ہونے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ برطانیہ آئی سی سی کی اصلاحات کی حمایت جاری رکھے گا تاہم عالمی عدالت انصاف عالمی سطح پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف تحقیقات جاری رکھے۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے پابندیوں کے اعلان کو عدالت پر حملہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ پابندیاں فوری طورپر واپس لی جائیں

Courtesy Jang News