چین میں کورونا کے 57 نئے کیسز رپورٹ

چین میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، آج 57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو چین میں اپریل کےبعد ایک روز میں کورونا کیسز کی سامنے آنے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق 36 کیسز دارالحکومت بیجنگ سے سامنے آئے ہیں اور یہ مقامی انفیکشن کے ہیں۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران بیجنگ سے کورونا کے کیسز پہلی بار سامنے آ ئے ہیں، جبکہ شمال مغربی صوبےلیاننگ میں بھی دو مقامی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بیجنگ میں کورونا کے نئے کیسز کا تعلق گوشت اور سبزی کی ہول سیل مارکیٹ سے بتایا جاتا ہے جس کے بعد مارکیٹ اور اس کے قریبی 11 علاقوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو گھر پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات اور 9 اسکول بند کردیے گئے ہیں، بیجنگ میں سیاحتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

Courtesy jang news