کرونا چیلنج: وزارت خارجہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کا فیصلہ

وزارتِ خارجہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں ٹیلی کام کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے خصوصی ملاقات کی۔

شاہ محمود نے ٹیلی کام کمپنیوں کے حکام سے وزارتِ خارجہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے حوالے سے خصوصی مشاورت کی۔

وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ کرونا عالمی وبائی چیلنج ہے جس نے دنیا کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے، آج دنیا بھر میں تمام اہم اجلاس ویڈیو لنک اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے منعقد کیے جا رہے ہیںانھوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے ہمیں بھی اپنے امور کی انجام دہی میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہوگا، اور اس وبا کے مضمرات کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں اپنی آئندہ کی حکمت عملی وضع کرنی ہوگی

Courtesy Ary News