افغانستان میں مسجد پر حملہ قابل مذمت ہے، دفترخارجہ

افغانستان میں مسجد پر حملہ قابل مذمت ہے، متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، پاکستان متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے، عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا قابل مذمت ہے۔

خیال رہے کہ 12 جون کو کابل کی مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے باعث امام سمیت 4 نمازی جاں بحق ہوگئے تھے، بعد ازاں حکومت نے حملے کی تصدیق کی
حملے کی ذمے داری کسی شدت پسند تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم اس سے قبل متعدد مساجد پر حملوں کی ذمے داری داعش قبول کرتی آئی ہے۔ شبہ ہے کہ اس شدت پسندانہ کارروائی میں بھی آئی ایس آئی ایس کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا کہ جب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں، فریقین ایک دوسرے کے قیدیوں کو مرحلہ وار رہا بھی کررہے ہیں

Courtesy ary news