محمد اسحاق مہر ایک محنتی اور ذہین سرکاری افسر

محمد اسحاق مہر ایک محنتی اور ذہین بیوروکریٹ ہیں انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں چند بنیادی اصولوں کو اپنا کر کامیابی ترقی اور نیک نامی حاصل کی ہے

وہ سرکاری ملازمت اختیار کرنے کے بعد وقت کی پابندی کو اپنی کامیابی کا سنہری اصول بیان کرتے ہیں اپنے دن کا آغاز جلدی کرتے ہیں سب سے پہلے دفتر پہنچنے والے افسر ہیں اور پانچ بجے تک دفتر میں اپنی موجودگی یقینی بناتے ہیں

لہذا کبھی کسی مرحلے پر ان کے لئے دفتری امور کو سنبھالنا مشکل نہیں ہوتا ۔اپنا کام وقت پر کرنے کے عادی ہیں مثبت اپروچ کے ساتھ معاملات کو دیکھتے ہیں اور مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں قاعدے اور قانون کے مطابق سرکاری امور کے فیصلے کرتے ہیں ۔شاہ خرچ نہیں ہے سادگی کو اہمیت دیتے ہیں خوش لباس ہیں خوش گفتار ہیں اپنے سے چھوٹا ہو یا بڑا سب کے ساتھ انتہائی عزت و احترام

اور خلوص سے پیش آتے ہیں ۔وفاقی اور صوبائی حکومت کے مختلف اداروں اور محکموں میں اعلی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جہاں جہاں فرائض انجام دیے وہاں نیک نامی کمائی اس لئے انہیں اچھے الفاظ سے یاد رکھا جاتا ہے صحیح معنوں میں ایک مرد حر ہیں ۔
ان کا تعلق ایکس پی سی ایس گروپ سے ہے اس وقت وہ گریڈ 20 کے سرکاری افسر ہیں