بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی اراکین پارلیمان کا زرداری ہاؤس میں ویڈیو لنک اجلاس

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی اراکین پارلیمان کا زرداری ہاؤس میں ویڈیو لنک اجلاس

ماہرین نے پی پی پی اراکین پارلیمان کو عوام دشمن بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی

جی ایس پی میں اضافے کے بجائے پیٹرولیم لیویز میں اضافہ کرکے صوبوں کو ان کے شیئر سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی، پی پی پی اراکین کو بریفنگ

پاکستان کی معیشت کا 70 فیصد انحصار زراعت پر ہے اور یہ بجٹ زراعت دشمن ہے، پی پی پی اراکین کو بریفنگ

پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ ہماری معیشت کو سونامی کی طرح تباہ کردے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

حکومتی بجٹ سے شعبہ صحت اور شعبہ زراعت کو تباہ کن نقصانات ہوں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اگر بجٹ کے خلاف عوام نے مزاحمت نہ کی تو غربت اور قحط جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سلیکٹڈ وزیراعظم عوام سے اس بات کا انتقام لے رہے ہیں کہ انہیں ووٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کرکے منتخب کیوں نہیں کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وفاقی بجٹ کے اعدادوشمار اس بات کا اظہار ہیں کہ ملک کو تباہی کی سمت ڈال دیا گیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

بجٹ میں کرونا وائرس کی وباء اور ٹِڈی دَل کے حملوں کو نظرانداز کرنا افسوس ناک ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وفاقی بجٹ میں طبی عملے، تنخواہ دار طبقے، پنشنرز اور پسماندہ افراد کو نظرانداز کیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

بجٹ میں بزرگوں کی پنشن نہ بڑھا کر انہیں مجبور کیا گیا کہ وہ وباء کے دنوں میں گھر سے باہر نکلیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

دنیا اپنے بزرگوں کے گھر پر رہنے کی تدابیر کررہی ہے اور ہم انہیں گھر سے نکالنے کی صورت پیدا کررہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ دراصل اشرافیہ کے لئے تیار کیا گیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وفاقی بجٹ میں عام آدمی اور غریبوں کے لئے کوئی ریلیف نہیں ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پی پی پی بجٹ کو مسترد کرچکی ہے اور اب ہر فورم پر اس کی مخالفت کی جائیگی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری