حیدر اور خوشدل کی اسکواڈ میں شمولیت پر رمیز راجا خوش

دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں حیدر علی اور خوشدل شاہ بھی شامل ہیں۔ دونوں بیٹسمینوں کی قومی اسکواڈ میں شمولیت پر سابق کھلاڑی نے خوشی کا اظہار کیا ہے
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رمیز راجا نے لکھا کہ حیدر علی اور خوشدل شاہ کا نام قومی اسکواڈ میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہیں بہت امید ہے کہ دونوں کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ طویل اور محدود طرز کی کرکٹ کے لیے ایک وسیع اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے