عرفان محسود نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے زیادہ پش اپس لگانے کا امریکی شہری کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
عالمی ریکارڈ توڑنے والے جنوبی وزیرستان کے عرفان محسود نے ایک پاؤں پر 40 پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 60 پش اپس لگائے۔

عرفان محسود نے ایک پاؤں پر 40 پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 60 پش اپس لگا کر امریکی شہری ہولڈر رون کوپر کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے ایک منٹ میں 40 پونڈ وزن کے ساتھ 53 پش اپس لگائے تھے
یاد رہے کہ عرفان محسود متعدد بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور مزید ریکارڈز بنا کر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں