امریکا میں گالف چیمپئن شپ کا آغاز

امریکا میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے لگیں، تین مہینے بعد ٹیکساس میں گالف میچز کا آغاز ہو گیا۔

چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے میں برطانوی اسٹار جسٹن روز نے حریف کو سات کے مقابلے 63 انڈر پاس سے ہرا کر برتری حاصل کر لی جبکہ دوسرے میچ میں ہارلڈ وارنر نے بھی شاندار کھیل پیش کیا اور کامیابی اپنے نام کی۔

دونوں گالفرز نے ایونٹ میں پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وبا کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کھیلوں سمیت دیگر سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں