پیر سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی ہوگی، برطانوی ٹرانسپورٹ سیکریٹری

برطانوی ٹرانسپورٹ سیکریٹری گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ پیر سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر میں منہ ڈھانپنا لازمی ہوگا، گرانٹ شیپس نے لندن میں نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ سرجیکل ماسک ضروری نہیں، بلکہ گھر میں تیار ماسک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ماسک نہ پہننے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روکا جاسکے گا۔

گرانٹ شیپس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے سبب لوگ مظاہروں میں جانے سے گریز کریں۔

پروفیسر پووس نے کہا کہ این ایچ ایس وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے بھی تیار ہے

courtesy jang news