اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی میں کورونا وائرس کی تشخیص

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مشتاق احمد غنی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتاق غنی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

محمود خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مشتاق غنی اور ان کے گھر والوں کو وباء سے جلد صحت یاب فرمائے۔

ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالی ہم سب کو اس وباء سے محفوظ رکھے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے اور تمام رہنماؤں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

اس سے پہلے وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت کئی اراکین اسمبلی میں کورونا ٹیسٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔ سینیٹر ثنا جمالی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے اُسامہ قادری نے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے

Courtesy Hum News