فیس ماسک اور لاک ڈاؤن‘ کورونا کی نئی لہر سے بچا سکتا ہے، تحقیق

برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور فیس ماسک کا استعمال کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے پھیلنے میں کمی کر سکتا ہے۔

برطانوی سائنسدانوں کی شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فیس ماسک کا ہر وقت استعمال اور لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کی نئی لہر کو پھیلنے سے روکا جا سکتاہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام لوگوں کے فیس ماسک پہننے سے وائرس کا پھیلاؤ بہت زیادہ حد تک ختم ہو جاتا ہے۔ ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے ساتھ معیشت کو بھی دوبارہ کھولاجا سکتا ہے۔

سائنسدانوں کی تحقیق میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ وائرس سے بچاؤ کے لئے گھر میں بنائے گئے فیس ماسک بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں

Courtesy Jang News