کرونا وائرس کا علاج ہیلتھ انشورنس میں شامل

سعودی عرب میں صحت کی انشورنس کی تمام پالیسیز میں کرونا وائرس کے مصدقہ اور مشتبہ مریضوں کے لیے تمام تر سہولیات شامل کردی گئیں۔

کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل کے ترجمان یاسر المارک کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بغیر کسی تاخیر کے ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کے لیے کونسل تمام متعلقہ ہیلتھ ایجنسیز سے رابطے میں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس میں کرونا وائرس کے مریضوں کا معائنہ، ادویات اور دوسری ضروریات شامل ہوں گی۔

ایک روز قبل سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وجہ سے مزید 36 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئیں، جس سے مملکت میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 893 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 38 ہزار 20 ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے 1 ہزار 820 کی حالت تشویشناک ہے

Courtesy Ary News