نور احمد خان ۔پاکستان کے کامیاب بزنس مین رہنما اور باوقار شخصیت کے مالک

دھیمے لہجے میں شائستہ گفتگو کرنے والے نور احمد خان کا شمار پاکستان کے کامیاب بزنس مین رہنماؤں میں ہوتا ہے

ملک بھر کے کاروباری اور تجارتی حلقوں میں آپ کا نام نہایت عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف ہیں جبکہ مختلف ادوار میں ایف پی سی سی آئی کے اہم عہدوں پر نمایاں اور شاندار خدمات انجام دے چکے ہیں

اور اپنی صلاحیتوں کو منواتے ہوئے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی میں زبردست مقبولیت اختیار کر چکے ہیں بنیادی طور پر نور احمد خان ایک سادہ طبیعت کے مالک ہیں خوش لباس خوش گفتار اور خوش مزاج ہیں اعلی اخلاقی اقدار ان کے مضبوط خاندانی پس منظر کی عکاسی کرتی ہیں ان کا بزنس اور حلقہ احباب کافی وسیع ہے ملک اور بیرون ملک ان کے کاروبار اور اصول پسندی کی مثال دی جاتی ہے

پاکستان کے ہر دلعزیز بزنس لیڈر ایس ایم منیر بھائی جان سے ان کی خاص قربت اور لگاؤ ہے فیڈریشن کے تمام صدور ان کی گہری عزت کرتے ہیں انہوں نے پاکستان میں صنعتکاروں تاجروں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے ہمیشہ مفید تجاویز دیں اپنی تقاریر

اور انٹرویوز میں وہ ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے بات کرتے ہیں اور ان کی طبیعت میں انکساری اور عاجزی ہے وہ کسی معاملے میں مخالفانہ نقطہ نظر کو جذباتی رنگ نہیں دیتے بلکہ دلیل کے ساتھ بات کرتے ہیں اور سنتے ہیں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات ان کی گرویدہ اور دوست ہیں


وہ سماجی بھلائی کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں کھیلوں کی سرپرستی بھی کرتے ہیں بزنس فرینڈلی ماحول کے لیے امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے پر ہمیشہ ان کی توجہ مرکوز رہتی ہے صدر وزیراعظم اور وزیراعلی سمیت تمام بڑے حکومتی فورمز پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں اور تاجر برادری کے مسائل اور تجاویز کو متعلقہ فورم تک عمد گی سے پہنچاتے ہیں