نیوزی لینڈ کورونہ فری ہو گیا۔۔۔

نیوزی لینڈ کورونہ فری ہو گیا۔۔۔
یااللہ ہم تو مسلمان ہیں۔ تیرےنبی کا کلمہ پڑھتے ہیں۔ نمازیں بھی پڑھتے ہیں۔ روزے بھی رکھتے ہیں۔ ہم میں سے کچھ زکوٰة بھی دیتے ہیں۔ بہت سے حاجی بھی ہیں۔ بہت سے ایسے ہیں کہ دفتر ہو۔ دکان ہو۔یا کوٸی اور کاروبار سارا دن تیرے نام کی تسبیح بھی پھیرتے رہتے ہیں۔ راتوں کو چھتوں پر چڑھ کر آذانیں بھی دیں۔ تجھ سے رو رو کہ دعاٸیں بھی مانگیں۔ تیرے نام پہ تیری مخلوق کوکھانا کھلانے کیلیے لنگر بھی کھولے۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کورونہ فری ہوا تو نیوزی لینڈ۔۔۔۔
جو شرک کرتے ہیں۔۔۔
نماز نہیں پڑھتے۔۔۔
روزہ نہیں رکھتے۔۔۔
زکوٰة نہیں دیتے۔۔۔ غرض کہ کوٸی وہ کام نہیں کرتے جو اوپر گنواے ہیں تو پھر تیرا کرم ان پر۔۔ اور ہم اس سے محروم۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں؟؟
اچانک دل کی گہراٸیوں سے آواز آٸی۔۔۔۔۔۔۔
کیوں کہ وہ منافق نہیں۔۔۔ کیونکہ وہ ظالم نہیں۔۔ کیونکہ وہ صدق دل سے اپنی قوم اور اپنے ملک کے ساتھ مخلص ہیں۔۔۔
کیونکہ وہ موقع پرست نہیں کہ جب قوم کو کسی چیز کی ضرورت ہو تو اس کے دام دس گنا بڑھا دیں۔۔۔۔ کیونکہ وہ مدرسوں میں قرآن پڑھنے آنے والی اپنی کمسن بچیوں سے زیادتی کر کےانکو قتل نہیں کردیتے۔۔۔۔ کیونکہ وہ اللہ اللہ کی تسبیح پھیرتے ہوے ناجاٸیز منافع۔ ذخیرہ اندوزی۔ملاوٹ جیسےقبیح اعمال نہیں کرتے۔۔۔۔
کیونکہ وہ ملک کی دولت لوٹ کر قانون کو چکمہ دے کر اور انصاف خرید کر ملک سے نہیں بھاگ جاتے۔۔۔ کیونکہ ان کے منصف انصاف کو چند ٹکوں میں بیچ نہیں دیتے۔۔۔
کیونکہ ان کے تاجرحکومت سے مراعات لے اس سے ناجاٸز منافع نہیں کماتے۔۔۔ کیونکہ ان کے ھاں غریب کو جرم کرنے پر سزا اور امیر کو معافی نہیں مل جاتی۔۔۔۔ کیونکہ ان کی ماٸیں اپنے نوزاٸندہ ناجاٸز بچوں کو کچرے کے ڈبوں میں نہیں پھینک جاتیں۔۔۔۔۔
کیونکہ وہ مسلمان نہیں لیکن ان میں ایمانداری۔ خلوص۔ حب الوطنی۔ رحمدلی۔ انصاف۔ صلہ رحمی۔قانون کی پاسداری اور ایسے ہی بہت سی صفات عملاً موجود ہیں۔۔۔
کیونکہ۔۔۔۔
کیونکہ۔۔۔۔
کیونکہ۔۔۔۔
وہ منافق نہیں۔۔۔ جھوٹےنہیں۔۔۔
دھوکے باز نہیں۔۔۔۔

قیوم سندھو