علی ظفر کی پہلی پسند کون ہے؟

پاکستانی معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں وہ اپنا دل پاکستانی لیجنڈ اداکارہ روبینہ اشرف پر ہار بیٹھے تھے۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے جہاں دنیا بھر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں وہیں شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی اس وبا کے خلاف جنگ لڑتے نظر آ رہے ہیں
اکستان کی مشہور اداکارہ روبینہ اشرف بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں، پاکستانی فنکاروں کی جانب سے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے اُن کے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی جا رہی ہیں۔

ایسے میں پاکستان کے ہر دلعزیز گلوکار علی ظفر کی جانب سے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر روبینہ اشرف کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ ’ر وبینہ اشرف اُن کے بچپن کا کرَش ہیں، روبینہ اشرف جب پی ٹی وی کے ڈراموں میں آیا کرتی تھیں تو وہ اُنہیں شہزادی کہہ کر پکارا کرتے تھے
علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ روبینہ اشرف سمیت جو بھی اس وبائی بیماری میں مبتلا ہیں وہ سب کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں
انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ روبینہ اشرف کی صحت اللّٰہ کے کرم سے اب پہلے سے بہتر ہے، بہت سی دعائیں اور نیک تمنائیں اُن کے لیے ۔